Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنا پسند کرتے ہیں، آغا علی

Now Reading:

اداکار ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنا پسند کرتے ہیں، آغا علی

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب دے دیا۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں اس متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آغا علی نے کہا کہ اداکار ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

 آغا علی نے کہا کہ اداکار ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنا پسند کرتا ہے اور جب کسی اداکار کو دوسرے ملک سے کسی پراجیکٹ کی آفر ہو تو یہ اس کیلئے قابل فخر لمحہ ہوتا ہے۔

Advertisement

آغا علی کا کہنا تھا کہ ایسا ہی جب پاکستانی کمپنی کسی بین الاقوامی اسٹار کو برانڈ ایمبیسڈر بنائے تو یہاں کے فنکار غیر محفوظ محسوس کرنا شروع کردیتے ہیں کہ جیسے غیر ملکی اسٹارز اُن کے پراجیکٹس اور کام پر ڈاکہ ڈالنے آئے ہیں۔

آغا علی نے اپنے تفصیلی پیغام میں لکھا کہ اللہ نے جو آپ کے نصیب میں لکھا ہے اس سے نہ زیادہ ملے گا نہ ہی کم تو لہذا دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں، آنے دو جو آتا ہے، خوش رہو اور محنت کرو۔

اداکار نے اس توجہ دلائی کہ انہوں نے لکھا کہ فواد اور ماہرہ جب اپنا کام ادھورا چھوڑ کر بھارت سے وطن واپس آئے تو ہمیں بہت بُرا لگا تھا، اسی طرح اگر ترکی کے اداکار یا کسی اور ملک کے اداکار یہاں سے جائیں گے تو یقیناً وہاں کے لوگوں کو بُرا لگے گا۔

آغا علی نے کہا کہ غلط رویہ اپنانے سے پاکستانی اداکاروں کو ترکی میں جو عزت دی جاتی ہے اس میں بھی کمی ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی عزت بھی اسی میں ہے، باقی جو آپ کو ٹھیک لگے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کامیڈین اداکار یاسر حسین نے غیر ملکی برانڈ ایمبیسڈر کے خلاف آواز بلند کی جس کی حمایت میں اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ منال خان بھی بول پڑیں۔

واضح رہے کہ اسراء بلجیک کے پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر پاکستانی اداکاروں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر