Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے- حمزہ علی عباسی

Now Reading:

پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے- حمزہ علی عباسی
حمزہ علی

پاکستان کے اداکار حمزہ علی عباسی نے مندر بنائے جانے کے تنازع کے تناظر میں ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ یاد دہانی کروائی کہ پاکستان کوئی سلطنت نہیں نا ہی یہاں بادشاہت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم مسلمانوں نے پاکستان کو فتح نہیں کیا بلکہ پاکستان ایک مسلم اکثریت ریاست ہے۔

حمزہ علی عباسی نے یہ بات بھی دہرائی کہ قیام پاکستان کے وقت 14 اگست 1947 کو جو مسلم اکثریت والے علاقوں میں مقیم تھا، خود بخود پاکستان کا شہری بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیا پایا جاتا ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ مزید منافقت سے اجتناب کریں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں 2354مربع گز یعنی 3.89کنال کا پلاٹ ہندو برادری کو مفت الاٹ کیا تھا تاکہ ہندو برادری ٹمپل، کمیونٹی سنٹر اور عبادت گاہ تعمیر کرسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل جو نیجو نے موقع پر جا کر تعمیراتی کام کرانیوالے ہندو برادری کے عہدیداروں کو بتایا کہ بلڈنگ بائی لاز کے تحت اسلام آ باد میں کوئی بھی کنسٹرکشن بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے سیکٹر ایچ نائن ٹو اسلام آ باد میں ہندئوں کے پہلے مندر کی تعمیر روک دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر