
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کہا کہ اس یوم آزادی پر پاکستان کو کورونا کی جنگ میں جیت دلوائیں۔
شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں اِس یوم آزادی پر پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جنگ میں جیت دلوانی ہے۔
سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اِس سال یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنے ملک پاکستان سے حب الوطنی کا اظہار ایک خاص انداز میں کرسکتے ہیں۔
Wearing a mask is one of the kindest thing you can do right now for the people you love and for your country! Today, it is the ultimate sign of respect. Wearing a mask says #ICareAboutYourLifeAswellAsMine #WearAMask #StopTheSpread
Advertisement— Shaniera Akram (@iamShaniera) July 16, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر باقاعدگی سے عمل کیجئے۔
شنیرا اکرم نے لکھا کہ اس کے بعد ہمیں دیکھیں کہ عیاں ہم نے 14 اگست پر پاکستان کو کورونا سے محفوظ کیا ہے یا نہیں۔
دوسری جانب شنیرا اکر م نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ماسک پہننا آپ کی طرف سے اُن لوگوں کے لیے محبت کا اظہار ہوگا جو آپ کے عزیز ہیں۔
AdvertisementWith Indepenance day only around the corner the most patriotic thing you can do for your country is join the fight to win this #COVIDWar. Wear a mask, follow SOPs and let’s see if we can bring down the spike by August 14th 🇵🇰 💪🏼💚 #BePatrioticWearAMask
— Shaniera Akram (@iamShaniera) July 16, 2020
انہوں نے کہا کہ جب آپ ماسک پہنیں گے تو آپ اپنی زندگی کے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگی بھی محفوظ بنائیں گے۔
لہٰذا یہ سوچتے ہوئے ماسک پہنیں کہ اِس سے آپ کے پیاروں کی حفاظت ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہو چکی ہے۔
جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 475 تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ شنیرا اکرم نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جنگ میں جیت دلوانی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News