Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوا میں عالمی وبا کی موجودگی، عالمی ادارہ صحت نے نظرانداز کردی

Now Reading:

ہوا میں عالمی وبا کی موجودگی، عالمی ادارہ صحت نے نظرانداز کردی

عالمی وبا کورونا وائرس کے ذرات ہوا میں پھیلنے کے پہلو کو دنیا بھر کے سائنس دانوں نے عالمی ادارہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے نظرانداز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے ذرات ہوا میں پھیلنے کے پہلو کو نظرانداز کیا۔

گزشتہ چھ ماہ سے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث اب تک پانچ لاکھ سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 جبکہ ایک کروڑ سے زائد انسانوں کو یہ وائرس متاثر کرچکا ہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور یو ایس سینٹر فار ڈیزیز نے کہا تھا کہ وائرس صرف دو طرح سے پھیل سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ آپ کسی کورونا مریض کے قریب ہوں اور کھانس دے اور کھانسی کی بوندیں آپ تک آجائیں تو آپ متاثر ہوسکتے ہیں۔

جبکہ دوسرا کسی آلودہ جگہ کو چھونے کے بعد اپنے آنکھ، ناک اور منہ کو چھو لیں۔

خیال رہے کیونکہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا تیسرا راستہ بھی ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے نظر انداز کردیا ہے اور وہ نقطہ زیادہ خطرناک ہے۔

ماہرین نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے ذرات ہوا میں آبی قطروں کی طرح کافی دیر تک اور درجنوں فٹ دوری تک تیرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسی صورتحال میں وہ کمرے جس میں ہوا گزرنے کا درست نظام موجود نہ ہو، بسیں اور محدود جگہیں انتہائی خطرناک ہیں حتیٰ کہ ایسی صورتحال میں چھ فٹ کا سماجی فاصلہ بھی کرونا سے متاثر ہونے سے نہیں روک سکتا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی پروفیسر لیڈیا موراسکا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ کورونا کے ذرات آبی قطروں کی صورت میں بہت دیر تک ہوا میں تیرتے رہتے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے پروفیسر لیڈیا موراسکا نے عالمی ادارہ صحت کو ایک اوپن لیٹر بھی ارسال کیا ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس خطرناک پہلو کو نظر انداز کے معاملے کو اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر کی جانب سے ارسال کردہ لیٹر پر 32 ممالک کے 239 تحقیق کاروں نے دستخط بھی کیے ہیں، جسے اگلے ہفتے سائنسی جریدے میں شائع کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر