
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ر عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
فواد چوہدری کی چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ر عاصم سلیم باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں ایگریکلچر ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل باجوہ کے ساتھ کوآرڈینیشن سی پیک کا فوکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب لائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجا ری کیے گئے اپنے پیغام میں چیئر مین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نےلکھا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ نئے شروع کیے گئے منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
نئے منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
انہوں نے بتایا تھا کہ ملاقات میں کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت کے علاوہ منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ توانائی کے منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے جبکہ منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News