
یاسر نواز کی ترک سیریز ارطغرل غازی پر کڑی تنقید
پاکستان کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے سندھ و وفاق کی توجہ بے روزگاری کی طرف دلا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اہم مسائل کی طرف توجہ دلائی۔
یاسر حسین نے کہا کہ ریستوران بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے ایک گرافکس تصویر پوسٹ کی جس میں ریستوران اور کیفے سے وابستہ ملازمین کی موجودہ صورتحال کو دِکھایا گیا ہے۔
اداکار نے کہا کہ سندھ اور وفاقی حکومت دونوں کو اس اہم مسئلے پر غور کرنا چاہیے۔
یاسر نواز نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں لکھا کہ گزشتہ 4 ماہ سے پاکستان بھر میں ریستوران اور کیفے وغیرہ بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 25 لاکھ افراد ریستوران کی ملازمت سے وابستہ ہیں جن میں سے زیادہ تر ملازمین تو روزانہ کی ملنے والی ٹپس سے اپنا گھر چلاتے تھے۔
اداکار و پروڈیوسر یاسر نے لکھا کہ اِس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے کیفے تو مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگوں نے تو مکمل طور پر اپنی ملازمت کھو دی ہے۔
اداکار نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ دونوں حکومتوں کو اِس اہم مسئلے پر غور و فکر کرنا چاہیے۔
یاسر نواز کی اِس پوسٹ پر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی کمنٹ کیا۔
انہوں نے اس صورتحال پر دُکھ کا اظہار کیا جبکہ اداکار نوید رضا نے یاسر نواز کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیشِ نظر ملک بھر کے تمام ریستوران، ہوٹل اور کیفے بند ہیں جس کی وجہ سے ریستوران ملازمین بے روزگاری کا شکار ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ریستوران، ہوٹل اور کیفے بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری عام ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنا گھر چلانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News