Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان صدیقی کی اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر وائرل

Now Reading:

عدنان صدیقی کی اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م انجلینا جولی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے سیٹ کی ہے۔

یاد رہے کہ عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

Advertisement

عدنان صدیقی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکار نے کیمشن میں لکھا کہ یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے۔

اداکار نے لکھا کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

دوسری جناب عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کمنٹ کیا ہے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، ’دی مائٹی ہارٹ‘ میں عدنان صدیقی کا کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔

اس فلم کی ہدایتکاری مائیکل ونٹر بوٹم نے دی تھی اور یہ فلم مقتول امریکی صحافی ڈینیل پرل پر بنائی گئی تھی، جن کی یادداشتیں ان کی بیوہ میریان نے مہیا کی تھیں۔

اس فلم میں عدنان صدیقی نے دوست الیانی کا اور انجلینا جولی نے ڈینیل کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کی کہانی ڈینیل پرل کی بیوہ کی تحریر کردہ کتاب پر مبنی ہے جس میں ڈینیل کے اغوا اور قتل کا پورا واقعہ شامل ہے۔

 فلم میں ڈینیل کا اغوا اور ان کی بیوی کی جانب سے انہیں تلاش کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

Advertisement

اس فلم میں عدنان صدیقی کے ساتھ بھارتی لیجنڈری اداکار عرفان خان نے بھی کام کیا تھا۔

کچھ ماہ قبل بھارتی اداکار عرفان خان کا بھی انتقال ہوگیا ہے اور ان کی اس کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان میں بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے نام بنایا ہے اور دیگر مملک میں بھی ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر