Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 جولائی سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

Now Reading:

10 جولائی سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

کوئٹہ میں شادی ہال مالکان نے 10 جولائی کو ہال کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 13 مارچ کو کوئٹہ شہر کے تمام شادی ہال پندرہ دن بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد سے ہر پندرہ دن بعد شادی ہال بند رکھنے کا حکومتی نوٹیفیکشن جاری ہوتا ہے۔

شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ملاقات کیلئے وقت نہیں دے رہے مجبوراً 10 جولائی کو ہال کھول دیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ شادی ہال بند ہونے سے جہاں دیہاڑی دار مزدور ویٹر پھول ڈیکوریشن کے کاروبار منسلک افراد کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے تو وہیں شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے صوبے بھر میں بازار ہوٹل ٹرانسپورٹ سمیت سب کاروبار کھول دئیے ہیں لہذا ایس او پیز کے تحت شادی ہال کھولنے کی بھی اجازت دی جائے، 400 افراد کی گنجائش والے ہال میں 200 افراد بلائے جائیں گے جبکہ بوفہ سسٹم ختم کرکے چار فٹ کے فاصلے پر ٹیبل لگائیں گے اور ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ سینٹائزر اور سینٹائز گیٹ کی سہولت بھی شادی ہال مالکان دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر