Advertisement
Advertisement
Advertisement

آم خریدیں اور لیمبورگینی میں سفر کریں

Now Reading:

آم خریدیں اور لیمبورگینی میں سفر کریں

دبئی کے پاکستانی سپرمارکیٹ نے صارفین کو پاکستانی آم کے ساتھ زبردست پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے پاکستانی سپرمارکیٹ نے آم کی ڈیلیوری سپر کار لیمبورگینی میں کررہی ہے اور آم خریدنے پرلیمبورگینی میں سفر کرنے کا موقع بھی فراہم کررہی ہے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر سپر مارکیٹ جہانزیب یاسین کے مطابق آم کی فروخت دگنی ہوگئی ہے جو کہ جون کے درمیان سے صارفین کے لیے پیش کی گئی تھی، اس آفر سے مستفید ہونے کے لیے صارف کو کم سے کم 100 درہم کا آرڈر کرنا ضروری ہے، اس مہم کے پیچھے ہمارا کوئی ایسا مقصد نہیں تھا کہ ہم اپنی مارکیٹ کی تشہیر کریں بلکہ ہمارا صرف ایک مقصد تھا کہ لوگ خوش ہو سکیں، ہم محبت بانٹ سکیں اور ہمیں اس کا بے حد اچھا ردِ عمل ملا،  آفر کے بعد ہمارے آموں کی فروخت 100 فیصد تک بڑھی ہے۔

جہانزیب یاسین کا مزید کہنا تھا کہ اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ایک ہفتے قبل رجسٹریشن کروانی ہوتی ہے، ہم حیران ہیں کہ یہاں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے علاوہ مغربی ممالک کی کمیونٹی بھی اس آفر میں دلچسپی لے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر