Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین طیارہ حادثہ: ایران نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

یوکرین طیارہ حادثہ: ایران نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی
ایرانی سول ایوی ایشن

ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے رواں سال جنوری میں یوکرائنی مسافر طیارہ تباہ ہونے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین طیارہ حادثہ پر ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریڈار کی غلط الائنمنٹ کے باعث طیارے کی غلط شناخت ظاہر ہوئی اور جہاز گرنے سے قبل بھی متعدد فاش غلطیاں ہوئیں۔

ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزيشن کے مطابق تباہ ہونے والے یوکرین انٹرنیشنل ائیرلائن کے بوئنگ 800-737 پر ائیر ڈیفنس یونٹ کے اہلکار نے  رابطہ مرکز سے ہدایات لیے بغیر  2 میزائل فائر کردیے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ریڈار کی الائنمنٹ کے وقت ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا جس کے باعث سسٹم میں 107 ڈگری کا ایرر آیا اور اس ایک غلطی کے باعث غلطیوں کی زنجیر بنتی گئی۔

جس وقت جہاز گرا اس وقت تہران کا فضائی دفاعی سسٹم ہائی الرٹ تھا کیونکہ اس سے کچھ دیر قبل ایران نے عراق میں موجود امریکی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ عدلیہ کی جانب سے یہ اعلان ایرانی صدر حسن روحانی  کے طیارے کو حادثاتی طور پر مار گرائے جانے کی مکمل تحقیقات کے لئے ایک خصوصی عدالت قائم کرنے کے  اعلان کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔

ایران کا یواکرائنی طیارہ مار گرانے کااعتراف

حسن روحانی نے عدلیہ سے مطالبہ کیا تھا ایک خصوصی عدالت کی تشکیل دے جس میں سینیئر جج اور بہت سے ماہرین کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایک عام اور معمول کا معاملہ نہیں ہو گا بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس خصوصی عدالت پر ہوں گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ یہ ایک نہ بھولنے والی غلطی تھی۔صرف ایک فردِ واحد طیارہ گرنے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج کی جانب سے غلطی کا اعتراف ایک پہلا اچھا قدم ہے۔ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایسا پھر نہیں دوہرایا جائے گا۔

تہران ،یوکرین کاطیارہ حادثےکاشکار،176افراد ہلاک

واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو تہران ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے آٹھ ہی منٹ بعد یوکرینی  مسافر طیارہ کریش کرگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ابتدا میں  ایران کی جانب سے طیارہ گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دیاگیاتھا تاہم 11 جنوری کو ایران نے اعتراف کرتے ہوئے اسے ’انسانی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر