Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان مختار اداکاروں کی شادی کی وجہ بننے لگے

Now Reading:

عثمان مختار اداکاروں کی شادی کی وجہ بننے لگے

اداکار عثمان مختار اداکارہ سارہ خان کی شادی کی وجہ بن گئے بلکل اُس ہی طرح جیسے سابق اداکارہ نیمل کی شادی کی بنے تھے۔

عثمان مختار نے سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی پر مزاحیہ تبصرے بننے والی میمز کا جواب دے دیا۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ انداز میں عثمان مختار کو مورد الزام ٹھہرا رہے تھے کہ اُن کی وجہ سے سارہ نے شادی کی۔

سارہ کی شادی کی وجہ اداکارعثمان کو اس لیے بنایا گیا کیونکہ اداکار نے ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں اداکارہ نیمل خاور کے مدمقابل کام کیا تھا،  ڈرامہ آن ایئر ہی تھا کہ نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی۔

اُس کےبعد عثمان اور سارہ نے نجی ٹی وی کے ڈرامے  ’ثبات‘  سائن کیا اور اب سارہ خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےعثمان مختار پر بنائے گئے مزاحیہ تصاویر، میمز اور تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں۔

https://twitter.com/simpli_shani_/status/1283485490675671040

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عثمان مختار کو رشتے کرانے والی خالہ اور تیز ترین میرج بیورو جیسے القابات سے نوازا جارہا تھا۔

https://twitter.com/Diaa_tweets/status/1283479188943638539

دوسری جانب عثمان مختار نے بھی سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پیغام شیئر کر کے اُن تمام میمز کا جواب دے دیا۔

اداکارعثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تاکہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائیں۔

ا داکار کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانے والے ٹوئٹ کے بعد بھی اُن پر مذاحیہ تبصروں کا سلسلہ نہیں رُک سکا، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ جاری کی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہےجو کہ لندن کی ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے پیچھے جو لیٹر باکس موجود ہے اُس میں اپنے مداحوں کے لیے میں نے خط ڈالا ہے، جس میں لکھا ہے کہ میرے پیارے مداح مجھے اُمید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی ہوگی کہ یہ محض ایک اتفاق ہے، میں وعدہ کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارنےاس کے علاوہ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’معاف کردو بھائی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر