
پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی کو ماضی یاد آنے لگا.
اداکار مانی نے سمجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکار اپنی فیملی کے ہمراہ کسی مغربی ملک میں موجود زندگی سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اداکار کو عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا یاد آگئی ہے۔
سلمان شیخ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی اہلیہ حرا اور چھوٹا بیٹا موجود ہے۔
مانی نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا۔
Advertisement
ایک پوسٹ میں سلمان شیخ نے اپنی سیلفی شیئر کی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے سیلفی کو ایک فن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سیلفی لینا بھی ایک فن ہے جوکہ مجھے بالکل نہیں آتا۔
مانی نے اپنی اہلیہ حرا کے ہمراہ سیلفی پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ جب آپ بغیر ٹکٹ کے ’امریکن میوزیم آف نیچرل ہیسٹری‘ میں داخل ہوجائیں تو پھر وہاں سیلفی لیکر اپنے انسٹاگرام ضرور پوسٹ کریں۔
https://www.instagram.com/p/CDACJUFps0I/?utm_source=ig_web_copy_link
یاد رہے کہ اِس سے قبل سلمان شیخ نے خاص انداز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے متعلق انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CC5Xg9bpNge/?utm_source=ig_web_copy_link
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سلمان شیخ نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکار جیم میں موجود تھے اور اپنی فٹنس کے لیے ٹریننگ کرتے نظر آرہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News