
جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھ کر صحتیابی کیلئے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میری صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔
سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کے نام خط ، صحتیابی کیلئے دعا
واضح رہے اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ آج دوپہر بخار محسوس ہونے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
This afternoon I felt a slight fever and immediately quarantined myself at home. I have now tested positive for Covid 19. By the grace of Allah, I feel strong and energetic. I will continue to carry on my duties from home. Please keep me in your prayers.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 3, 2020
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News