پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے ٹک ٹاک کے ناتجرجہ کار اداکاروں کے لیے بیان جاری کر دیا۔
اداکارہ سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پروڈیوسرز صرف ان اداکاروں کی خدمات حاصل کررہے ہیں جن میں اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں پروڈیوسرز باصلاحیت فنکاروں کو نظر انداز کر کے ٹک ٹاک کے ناتجرجہ کار اداکاروں کو فوقیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پروڈیوسرز اداکاروں کو تو معاوضہ ادا کرنے سے کتراتے ہیں لیکن خوبصورت لڑکے اور لڑکیوں کو پروموٹ کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے شہرت پانے والے لڑکے لڑکیاں صرف شہرت کیلئے بیتاب ہیں، اُن میں اداکاری کی کوئی صلاحیتیں موجود نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
