Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خبر

Now Reading:

ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خبر

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشنز میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے گئی۔

ذرائع کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 نہیں 8500 روپے ملیں گے۔

اجلاس میں معاون خصوصی ذلفی بخاری نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی جبکہ وزارت اوورسیز نے 2000 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشنز میں 2000 روپے اضافے کی منظوری دے دی، پنشنز میں اضافے کا اطلاق جنوری 2020 سے ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی مذمت بھی کرتے ہوئے پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی گارڈز کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور شہداء کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر