
عثمان مختار کی شارٹ فلم ’بینچ‘ نے ساؤتھ شور فلم فیسٹیول نیو یارک میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
پاکستان کے اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ربیعہ چوہدری کی فلم نے امریکا میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس حوالے سے اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
#Bench wins at South Shore Film Festival, New York!!! Thank you Team!!!
Advertisement— Usman Mukhtar (@MukhtarHoonMein) July 6, 2020
اداکار نے لکھا کہ اس ایوارڈ کو جیتے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں اپنی زندگی میں جن مشکل حالات سے گزرا ہوں وہ بے معنی نہیں تھے۔
عثمان مختار نے اپنی فلم کی ساتھی اداکارہ ’ربیعہ چوہدری‘ کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رابعہ ہماری فلم کی ’دل کی ڈھرکن‘ ہیں۔
اس کے عالاوہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنی شاٹ فلم ’بینچ‘ کا پوسٹر جاری کیا۔
Advertisement
اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ اپنی خوشی کو آپ سب کے ساتھ بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
یہ سب فلم سے منسلک ہر شخص کی محنت اور لگن کی وجہ سےممکن ہوا ہے۔
عثمان مختار نے بتایا کہ یہ ہماری پہلی جیت ہے اس لیے میں کافی جذباتی ہوگیا ہوں۔
انہوں نے بتایا جہاں تک مجھے یاد ہے میں فلم میکر بننا چاہتا تھا، میں نے وی ایچ ایس کیمروں سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی اور آج میں یہاں کھڑا ہوں۔
واضح رہے کہ اختتام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کی دعاؤں ساتھ ہیں تو ایسی بہت سی کامیابیاں مستقبل میں بھی مل سکتی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News