Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسرا بلگچ پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں

Now Reading:

ایسرا بلگچ پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں

تُرک اداکارہ ایسرا بلگچ کو ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا ہے کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں

اداکارہ نے بتایا تھا کہ پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں۔

Advertisement

Advertisement

یاد رہے کہ ایسرا بلگچ نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کریں گی، تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

یہ فون کب تک دستیاب ہوگا ابھی تو واضح نہیں مگر سوشل میڈیا اعلان سے یہ ضرور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس حوالے سے مہم بہت جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایسرا بلگچ نے دورانِ انٹرویو بتایا تھا کہ ان سمیت ڈرامے کی تمام کاسٹ اور ٹیم کو ڈرامے کی شوٹنگ کے وقت یہ احساس نہیں تھا کہ ارطغرل غازی اتنا مقبول ہوگا۔

اس کے علاوہ ایسرا بلگچ کے مذکورہ انٹرویو کے بعد مزید پاکستانی برانڈز کی جانب سے اداکارہ سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد اداکارہ نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اردو میں وضاحت بھی کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایسرا بلگچ نے اردو میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میری آفیشنل مینیجر اور واحد نمائندہ صرف ڈیوگو دروکان جیجی ہے، آپ تمام اشتراک، خیالات، شراکت داری اور مجموعی طور پر کسی بھی منصوبے کے لیے ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر