
بول نیوز کے سنئیر اینکر پرسن مرید عباس کی برسی کے موقع پر پاکستان قونصلیت جدہ میں بھی پاکستانی صحافی برادری کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے خصوصی شرکت کی اور مرید عباس کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مرید عباسی کی برسی کے موقع پر جدہ میں تقریب قونصلر جنرل خالد مجید کی خصوصی شرکت کی۔
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی صحافی برادری کی جانب سے مرید عباسی کی برسی کی تقریب کے موقع پر صحافی برادری اور قونصلیٹ کے افسران نے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر نورالحسن گجر نے کہا کہ اعلی عدلیہ اور حکومت سے ہمیں انصاف کی امید ہے مرید عباس کے قاتلوں کو پھانسی دینی چاہے جبکہ قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہے۔
پاکستان جرنلسٹس فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے مرید عباس کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کے اعلی عدلیہ اور حکومت سے ہمیں انصاف کی امید ہے مرید عباس کے قاتلوں کو پھانسی دینی چاہےاور ہم اپیل کرتے ہیں مرید عباس کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل
یاد رہے کہ پاکستان کے نمر 1 نیوز چینل، بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
اینکر مرید عباس کو 9 جولائی کو ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کے کر قتل کردیا تاہم مقتول کے بیوہ اور بچہ آج بھی انصاف حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔
اینکر پرسن مرید عباس کے قتل کو ایک سال بیت گیا تاہم مقتول کے اہلخانہ انصاف کے حصول کے لیے مسلسل عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
ملزمان اور وکلاء کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں جس سے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان پر تاحال فرد جرم عائد بھی نہیں ہوسکی جبکہ اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقل ہوتا رہا، کیس میں پولیس نے پہلے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا بعد میں پولیس کے اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد تفتیشی افسر نے کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News