پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ٹوپی کی نئی قسم متعارف کروادی۔
گلوکار نے ترچھی ٹوپی پہنے اپنی ایک دلکش تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی لیکن تصویر میں پہنی ہوئی ٹوپی کوئی کاؤ بوائے ہیٹ نہیں بلکہ اخبار سے بنی ٹوپی ہے۔
گلوکار شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوپی سے متعلق کوئی لمبی چوڑی وضاحت تو نہیں دی لیکن بس اتنا لکھنے پر اکتفا کیا کہ ’نیوز پیپر کی ٹوپی‘
News paper ki topi pic.twitter.com/Zcqj9EAmCx
Advertisement— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 24, 2020
دوسری جانب مداحوں کو گلوکار کا یہ منفرد اور اچھوتا انداز تو بہت بھایا لیکن ساتھ ہی وہ مختلف تبصرے کرتے اور مشورے دیتے بھی نظر آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ پر جناح کیپ بھی زیادہ سجے گی۔‘
عزت ریاض نامی صارف نے شہزاد رائے کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا ختم ہوجائے گی لیکن اس شخص کی فٹنس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ گلوکار آج کل مداحوں سے رابطہ رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور آئے روز اپنی روزمرہ کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
