Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کی جانب سے عید الاضحی پراحتیاط برتنے کی اپیل

Now Reading:

علی ظفر کی جانب سے عید الاضحی پراحتیاط برتنے کی اپیل

گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے عید الاضحی پراحتیاط برتنے کی اپیل  کر دی۔

علی ظفر نے کہا کہ عید پر بے احتیاطی شدید نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

گلوکار نے تمام لوگوں سے مخاطب ہو کے اپیل کی کہ حکومت کے ہر فیصلے پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پاکستان میں صورت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لاہور میں منڈیوں میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے والوں اور رش لگانے والوں پر غصہ کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

گلوکار نے سوشل میڈیا پر منڈی سے گزرتے وقت کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاقیہ طور پر ان کا گزر مرکزی منڈی سے ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بغیر ایس او پیز اختیار کئے ایک جگہ جمع تھے۔

علی ظفر نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب حکومتی عہدیداروں کی جانب سے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے تو لوگوں کا ایسا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے فوائد تو ہم نے دیکھے ہی ہیں کیونکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

گلوکار نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہمیں زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

علی طفر نے بتایا کہ کہیں یہ وائرس ہماری کوتاہیوں اور بد احتیاطی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نہ پھیل جائے۔

دوسری جانب انہوں نے حکومتی عہدیداروں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ منڈیوں لگانے کی اجازت مخصوص علاقوں اور جگہوں پر دی جائے جہاں ایس اور پیز پر عملدرآمد کیلئے کڑی نگرانی بھی کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے کوویڈ عید کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگرز کو عید کے موقع پر بھی اپنی خدمات بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوں گی تاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جاسکے۔

واضح رہے گلوکار علی ظفر نے کہا کہ ہم صرف پیغامات پر انحصار نہیں کرسکتے ، عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر