پاکستان کے معروف اداکار و میزبان عمران عباس نے مداحوں کو اہم خبر سے باخبر کر دیا۔
اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آسک می سیشن میں مداحوں کے سوالات کے جوبات دے دیے۔
یاد رہے کہ اداکار نے سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کے منفرد سوالات کے دلچسپ جوابات دئیے۔

مداحوں سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ وہ اپنے بال اس لیے بڑھا رہے ہیں کہ انہوں جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے اس میں بڑے بالوں کا ہونا لازم ہے۔
انہوں نے بتایا کہجلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب پاکستان ٹی وی پر نئے ڈرامے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید اب ان کے مداح انہیں ڈراموں میں نہ دیکھ سکیں۔
اس حوالے سے عمران عباس کا کہنا تھا کہ اگلے ایک یا ڈیڑھ سال تک ان کا ڈراموں میں اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
اس کے علاوہ اداکار نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ہوسکتا ہے اس کے بعد بھی اُن کا یہی فیصلہ ہو۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل اداکار عمران عباس کا نام خوبصورت چہرہ ہونے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
