Advertisement

سیاحت کے لیے پہلی مرتبہ پر لگژری کروز متعارف

کروز

سعودی عرب میں  بحیرہ احمر کے ساحل پر سمندری سیاحت کے لیے پہلی مرتبہ لگژری کروز متعارف کرایا گیا ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی (ایس ٹی اے) نے اپنی ’آزاد تفریح‘ (بریک فری) مہم کے تحت بحیرۂ احمر میں پہلی مرتبہ لگژری کروز جہاز متعارف کرادیے ہیں۔ان پر سیاح ساحلی علاقوں کی سیر کرسکیں گے۔

سعودی سیاحت اتھارٹی  (ایس ٹی اے) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان خدمات کو مہیا کرنے کا مقصد بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع سعودی عرب کے کثیر التعداد قدرتی اور ثقافتی خزانے کے بارے میں آگہی اور شعور اجاگر کرنا ہے۔

سیاحت اتھارٹی نے وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور محفوظ سمندری سیاحت سے لطف اٹھانے کے لیے صحت ضوابط  تیار کیے ہیں۔

سعودی سیاحت اتھارٹی نے کروز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحلوں پر لگژری کروز متعارف کرائیں اور  ان کے روٹ طے کیے جائیں۔

کروزشپ پروگرام  25 جون سے 30 ستمبر 2020 تک جاری سمر فیسٹیول کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔

اتھارٹی نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’وزٹ سعودی ‘ پروگرام جاری کر رکھا ہے۔

Advertisement

سعودی سیاحت اتھارٹی مملکت بھر میں سیاحتی مقامات کے فروغ، سیاحوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے سروے بھی کرا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے جون میں شہریوں اور مکینوں کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں میں ایک سیاحتی مہم کا اعلان کیا تھا۔اس کے تحت شہریوں اور مکینوں کو ملک کے مختلف تاریخی سیاحتی کی سیر کرائی جارہی ہے اور انھیں ان کے بارے میں جاننے کا آنکھوں دیکھا موقع مہیا کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version