Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Now Reading:

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
دہشت گردی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

 اس موقع پر محمود خان نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔

یاد رہے اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوان بھی  شہید ہوگئے تھے۔

Advertisement

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،دوران آپریشن  پاک فوج کے 4 جوان بھی  شہید ہوگئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار میں شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل خان، محمد شہباز یاسین،  راجہ ولید احمد اورمحمد رضوان خان شامل ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر  کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا جبکہ خفیہ پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر