
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انشاء اللہ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہدائے کشمیر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت، کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
#KashmirMartyrsDay is reminiscent of utmost price paid 4 freedom by brave Kashmiris. Every single drop of blood shed, shall not be forgotten nor forgiven. Decades of Indian atrocities failed 2 suppress insurmountable spirit & legitimate freedom struggle, destined to succeed, IA
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
اپنے بیان میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے، جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے جبکہ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف۔
دنیا بھر میں مقیم کشمیری 13 جولائی کو یوم شہدا منائیں گے
یاد رہے کہ دنیا بھر میں آج اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری 13 جولائی 1931ء کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیر کو یوم شہدا منائیں گے۔
یاد یوم شہدا ہر سال 13 جولائی 1931 کو برطانوی دور حکومت میں سرینگر کی سینٹرل جیل کے سامنے فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک واقعے کے خلاف مسلمان احتجاج کر رہے تھے، تو ان پر مقدمات بنا دیے گئے، عبدالقدیر نامی کشمیری رہنما کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News