
عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ طویل عمر پاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خطرناک اور موذی امراض میں مبتلا ہونے کی بھی عورتوں کی شرح مردوں کے مقابلے میں سے کافی کم ہوتی ہے
عام طور پر دنیا بھر میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں شرح اموات زیادہ ہوتی ہے۔
خیال رہے لوگوں کی سوچ یہ تھی کہ عورتیں شراب نوشی اور تمباکو نوشی مردوں کے مقابلے یں کم کرتی ہیں اسی وجہ ان میں شرح اموات بھی مردوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔
مگر اب ماہرین کی جدید تحقیقات میں اس حوالے سے جو انکشافات سامنے آئے ہیں انہوں نے سب ہی کو حیران کر دیا ہے۔
یونیورسٹی آف واٹر لو کے ماہرین کی ریسرچ کے مطابق خواتین کے جسم میں مردوں کے مقابلے میں آکسیجن کو جذب کر کے جسم کا حصہ بنانے کی صلاحیت مردوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم کے خلیات میں آکسیجن کی فوری فراہمی ان خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان کو بیماریوں کے خلاف مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتے ہیں۔
دوسری جانب اس تحقیق کے لیے ماہرین نے ایک ہی عمر اور صحت کے حامل 18 مردوں اور عورتوں کا انتخاب کیا اور ان کو ٹریڈ مل پر ایک خاص وقت کے لیے ایکسرسائز کا موقع فراہم کیا گیا۔
یاد رہے کہ نتائج میں یہ دیکھا گیا کہ عورتوں کے جسم نے سانس کے ذریعے داخل ہونے والی آکسیجن کو مردوں کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ تیزی سے استعمال کیا اور اس کو خلیوں تک تیزی سے منتقل کیا جبکہ مردوں میں یہ صلاحیت کم تھی۔
ماہرین کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن کو جلد استعمال کرنے کی اس صلاحیت کی وجہ سے خواتین اگرچہ جسمانی طاقت کے کام مردوں کی طرح نہیں کر پاتی ہیں لیکن اس کی وجہ سے ان کے جسم کو ایسی طاقت حاصل ہو جاتی ہے جو کہ جسم کے اندرونی اعضا کو مختلف جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھ کر طویل زندگی کا موقع فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین نے بتایا کہ خواتین کا جسم آکسیجن کو فوری طور پر کیوں استعمال میں لاتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News