
ہالی ووڈ فلم ‘گون ود دا ونڈ سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ پیرس میں انتقال کر گئیں۔
یاد رہے معروف امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ کی عمر 104 برس تھی۔
1939 کی فلم ‘گون ود دا ونڈ’ ہالی ووڈ کے سنہری دور کی یادگار ترین فلم تھی جس میں اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ ملینی کا کردار ادا کر کے نمایاں ہوئیں تھیں۔
اس کے علاوہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ مشہور اداکارہ جین فونٹین کی بہن تھیں مگر فلمی دنیا میں ان کا اپنی بہن سے تنازع بھی رہا۔
دوسری جانب اولیویا نے 2 اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کیے، یہ 2 ایوارڈ انہیں ‘ٹو ایچ یس اون اور ‘دی ہیئرس جیسی فلموں میں اداکاری پر ملے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے کے فلمی دور کی آخری بڑی اداکارہ تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ 1953 سے پیرس میں مقیم تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News