 
                                                                              پاکستان کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے ہالی ووڈ کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتا دی.
تفصیلات کے مطابق دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعے میں اُنہیں ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کوئی آفر ہوئی تھی اور آپ نے انکار کردیا ؟
https://www.instagram.com/p/CCDl5LSlIce/?utm_source=ig_web_copy_link
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ،اُنہیں ہالی ووڈ کی ایک فلم کی آفر آئی تھی ، اسکرپٹ ملنے پر اُنہیں معلوم ہوا کے اُن کا کردار بولڈ ہے ، اس لیے اُنہیں یہ آفر ٹھکرانی پڑی ۔
سائرہ یوسف نے ٹاک شو میں ہالی ووڈ میں کام نا کرنے کی وجہ بولڈ سین بتائی۔
اداکارہ نے کہا کہ بولڈ سین فلمانے سے انکار کرتے ہوئے ہالی ووڈ سے آئی آفر ٹھکرادی تھی۔
سائرہ نے سین کے حوالے سے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی کردار ادا کرنے کے لیے بولڈ ہونا لازمی ہے۔
دوسری جانب انہوں نے خود سے متعلق بہت سی ایسی باتیں بتائیں جو انہوں نے پہلے کبھی کسی شو میں نہیں شیئر کی تھیں ۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف کی ایک بیٹی ’نورے‘ ہے، سائرہ کی 2012 میں شہروز سبزواری کے ساتھ شاد ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 