
پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان بھی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہیںَ۔
عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل غازی میں اپنے پسندیدہ کردار کے بارے میں بتا دیا۔
https://www.instagram.com/p/CCECDTzFq7o/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قرار دے دیا۔
عائشہ خان کا کہنا تھا کہ قیادت ، ثابت قدمی، محبت اور وفاداری کا جو مظاہرہ اس خاتون نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی کیا ہے یہ بلاشبہ ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جاندار کرادر ادا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا خوب استعمال کرنے والی یہ خاتون ایک زبردست اداکارہ ہیں۔
انہوں نے سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی والدہ کا جاندار کردار ادا کرنے والی ’حائمہ خاتون‘ کی تصویر شیئر کی اور اس کردار کی جانب اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
عائشہ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 2 میں پہنچ گئے ہیں۔
اس سیریز میں اسلامی روایات و اقدار اور تاریخ کی اس حیرت انگیز نمائندگی نے ہم دونوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔
جبکہ عائشہ خان کی اس پوسٹ پر اداکارہ کبریٰ خان نے کامنٹ کیا اور بتایا کہ اس سیریز میں اُن کا پسندیدہ کردار ’آئیکز‘ کا ہے۔
یاد رہے کہ سیریز میں ’آئیکز‘ ’ارطغرل‘ کے وفاداری ساتھی ’تُرگت‘ کی اہلیہ کا کردار تھا۔
واضح رہے کہ جہاں ترکش کے ڈرامہ ارتغرل غازی کے نشر ہونے پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک کچھ لوگوں کو بہت مسائل ہوئے وہیں اس ہی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگ اس ڈرامے سے اپنی پسند کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News