
گوگل نے اپنے بیشتر ملازمین کے لیے اہم فیصلا کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اپنے بیشتر ملازمین کو مزید ایک سال تک گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
گوگل کی جانب سے اس فیصلہ کے بعد سے ملازمین اب جولائی 2021 تک گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی وبا کے خطرات سے ملازمین کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت گوگل نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔
خیال رہے کیونکہ صرف انتہائی ضروری عملے کو دفتری امور کے انجام دہی کے لیے دفاتر میں آنے کی اجازت ہے جس کے لیے انہیں خصوصی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالےسے انہوں نے ملازمین کو بتایا کہ وہ ملازمین جن کے لیے دفاتر آنا ضروری نہیں وہ گھروں اور متبادل جہگوں سے اپنی سہولت کے مطابق 30جون 2021 تک کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گوگل کے سی ای نے ملازمین کو بذریعہ ای میل گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے آئندہ کے ٹاسک کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ آپشن کے تحت پالیسی کو مدنظر رکھنے کا کہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News