
پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کن لوگوں پر برہم ہیں؟
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لاہور میں منڈیوں میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے والوں اور رش لگانے والوں پر غصہ کا اظہار کیا۔
Crossed a Bakra Mandi on a main road with people gathered in hundreds, may be thousands, without any masks or SOPs. Would urge the authorities to make a strict modus operandi for Eid to avoid what happened after last Eid. #CovEid
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 27, 2020
گلوکار نے سوشل میڈیا پر منڈی سے گزرتے وقت کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاقیہ طور پر ان کا گزر مرکزی منڈی سے ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بغیر ایس او پیز اختیار کئے ایک جگہ جمع تھے۔
We cannot rely upon SOPs being followed on #Eid on ethical/moral grounds taught through public service messages. Just like we don’t rely on people to drive carefully only on “ethical grounds” and monitor them via strict rules and regulations for the safety of many lives. #CovEid
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 27, 2020
علی ظفر نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب حکومتی عہدیداروں کی جانب سے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے تو لوگوں کا ایسا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے فوائد تو ہم نے دیکھے ہی ہیں کیونکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔
This is dangerous. We must learn from our past mistake of not taking it so seriously. #COVID__19 https://t.co/QNmNsLvsNq
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 27, 2020
گلوکار نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہمیں زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
علی طفر نے بتایا کہ کہیں یہ وائرس ہماری کوتاہیوں اور بد احتیاطی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نہ پھیل جائے۔
دوسری جانب انہوں نے حکومتی عہدیداروں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ منڈیوں لگانے کی اجازت مخصوص علاقوں اور جگہوں پر دی جائے جہاں ایس اور پیز پر عملدرآمد کیلئے کڑی نگرانی بھی کی جائے۔
انہوں نے کوویڈ عید کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگرز کو عید کے موقع پر بھی اپنی خدمات بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوں گی تاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جاسکے۔
The PM’s tigers can and should be of great service during Eid to ensure all SOPs followed. We are still to see them in proper action. #CovEid
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 27, 2020
واضح رہے گلوکار علی ظفر نے کہا کہ ہم صرف پیغامات پر انحصار نہیں کرسکتے ، عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News