Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہرقائد میں ہلکی بارش ، مو سم خوشگوار

Now Reading:

شہرقائد میں ہلکی بارش ، مو سم خوشگوار
شہرقائد

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے مو سم کچھ حد تک خوشگوار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شارع فیصل،صدر،کلفٹن، ڈیفنس،محمود آباد اور اطراف میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، آندھی چلنے سے بعض علاقوں میں درخت گر گئے جبکہ فیڈر ٹرپ کر جانے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

یاد رہے کہ آج صبح سے کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں اس کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا۔

Advertisement

کراچی میں مون سون اسپیل کی تین روزہ بارش کا سلسلہ جاری

شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن ہے جس کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو حادثات بھی پیش آئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہلکی ہواؤں سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر