پی ٹی وی کا مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ کے بعد اب عربی زبان میں ’تنہائیاں‘ اور ’آہٹ‘ کو بھی سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2019 میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Pak Dramas Dubbing in Arabic resumes, to be shown in KSA
It follows former information minister Fawad Chaudhry’s visit to the Saudi capital last year wherein he had announced Islamabad’s plans to exports its television series to the Kingdom soon. https://t.co/CCV1rXSjmpAdvertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 24, 2020
یاد رہے کہ یہ اعلان اُس وقت کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے بعد اسلام آباد اور ریاض کے درمیان ’کلچرل ایکسچینج پروگرام‘ کے آغاز کے طور پر کیا تھا۔
Back in Islamabad after a very pleasant visit of Riyadh,had the honour of attending Inagural ceremony of Culture ministry headed by a dynamic and spirited HRH prince @BaderAlSaud HRH is frontline warrior of HRH Mohammad Bin Salman for his vision of cultural revolution in KSA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 29, 2019
اس کے بعد اس سلسلے میں تین ڈراموں کو منتخب کیا گیا تھا جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے۔
پاکستان کا ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار
اس بروجیکٹ کے بارے میں ڈاکٹر لبنیٰ فرح نے بتایا کہ ماضی کے مقبول ڈراموں کی ڈبنگز ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ثقافتی اشتراک کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ڈبنگز کے دوران ہونے والے مسائل اور تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عربی بولنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے اس لیے سب سے مشکل حصہ موزوں ڈبنگ آرٹسٹس کی تلاش تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں 35 اداکار شامل تھے جن میں تین بچے بھی تھے اور ان تمام اداکاروں کے لیے آرٹسٹس تلاش کرنے میں طویل وقت لگا۔
لبنیٰ فرح نے کہا کہ ڈراموں کی ڈبنگ عام فہم عربی میں کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرامے میں فضیلت بی بی کے کردار کے لیے کوئی موزوں ڈبنگ آرٹسٹ نہ ملنے پر میں نے مجبوری میں یہ ڈبنگ خود اپنی آواز میں کی ہے۔
واضح رہے لبنیٰ فرح نے کہا کہ محمد بن سلمان کے وفد کے لیے مترجم کی خدمات سرانجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
