
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے قبل چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی، صوبے اگر چاہیں تو ان کے ساتھ مل کر آبزرویٹریز قائم کریں گے، امید ہے ہم رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم کردیں گے۔
ٹڈی حملے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں کے خلاف اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے کو ڈرونز دیے جائیں گے ،ڈرونز بنانے کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News