Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی 

Now Reading:

بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی 
بھارتی فوج

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے خلاف ورزی  کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اورسویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے گیارہ سالہ لڑکی اور خاتون سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

یاد رہے اس سے کچھ دیر قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک معمر خاتون  زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر