
سابق صدر آصف زرداری، انور مجید اور دیگر ملزموں پر آج ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈی جی نیب سندھ نے تین پراسیکیویشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرادری پر فر جرم عائد ہوگی، اس پراسیکیویشن ٹیم کے سربراہ شہباز سہوترا ہونگے۔
نیب کورٹ کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں انور مجید پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اس میں پراسیکیویشن ٹیم کے سربراہ سہیل خان ہونگے۔
اس کے علاوہ کراچی میں ملزم فاروق عبداللہ، شیر علی اور سلیم فیصل پر فرد جرم عائد ہوگی۔
کراچی میں پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ راجا محمد علی ہونگے۔
ڈی جی نیب سندھ نے نیب کورٹس کے منتظم جج عبدالغنی سومرو کو نیب کورٹ اسلام آباد کے حکم سے آگاہ کر دیا ہے۔
منتظم جج نے تینوں جگہ ویڈیو لنک کیلئے عدالتی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News