
پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں ایک اہم بات بھی بتائی جس سے ان کے مداح کافی حیران ہوگئے۔
شوبز انڈسڑی کی خوبصورت ترین اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نےکیپشن میں لکھا ہے کہ ’ عشق کو آزما کے دیکھ لیا۔
اس تصاویر میں اداکارہ ہلکے گلابی رنگ کا حسین لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے جیولری بھی پہن رکھی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ مایا علی نے 18 گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ کی تھی جسے اب تک تقریباً 53 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔
دوسری جانب کچھ روز قبل مایا علی نےاپنے انسٹاگرام پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہونے پراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CA3A08-n5ig/?utm_source=ig_web_copy_link
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’4 ملین فالوورز ہونے پر میری طرف سے میری انسٹاگرام فیملی کے لیے میٹھا پیار۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے اس کیمشن کے لکھنے پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News