Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر نے وہ گانا گنگنا کر سُنا دیا جو اُنہوں نے اپنی کرش کے لیے گنگنایا تھا

Now Reading:

علی ظفر نے وہ گانا گنگنا کر سُنا دیا جو اُنہوں نے اپنی کرش کے لیے گنگنایا تھا

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے وہ گانا گنگنا کر سُنا دیا جو اُنہوں نے اپنی کرش کے لیے گنگنایا تھا۔

علی ظفر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مشہور بھارتی گانا ’ہمیں تُم سے پیار کتنا‘ گنگنا رہے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ میں نے یہ گانا اپنی پہلی کرش کے لیے گنگنایا تھا لیکن افسوس اُس نے مجھے ٹُھکرا دیا۔

گلوکار نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہوگا لیکن آپ کو اس کے لیے اُداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ زندگی میں بہت لوگ آتے جاتے ہیں اور زندگی یوں ہی چلتی رہتی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اُنہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر ہمارے احساسات اور جذبات ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ گانا ’ہمیں تُم سے پیار کتنا‘ 1981میں ریلیز ہونے والی مشہور بھارتی فلم ’قُدرت‘ کا ہے اور اِس گانے کے گلوکار کشور کمار ہیں۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے بھی اِس حوالے اُن کے تجربات دریافت کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر