
جسٹس کے مرکزی رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سکھوں کی آواز دبا نہیں سکتی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں بسنے والے سکھوں کی طرف سے اپنے الگ ملک خالصتان کے قیام کے لئے کروائے جانے والے ریفرنڈم ٹوئنٹی 20 کی رجسٹریشن کے حوالے سے سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم سکھ فار جسٹس کی قائم کردہ روس میں رجسٹر ویب سائٹ کو بھارتی اثرورسوخ کے باعث بند کر دیا گیا جس کے بعد سکھ فار جسٹس نے کینیڈا سے نئی ویب سائٹ رجسٹر کروالی گئی ہے
گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھوں کے الگ ملک کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم کی رجسٹریشن 19جولائی کو نئی دہلی سے شروع کر دی گئی ہے۔
سکھ دہشت گرد نہیں، بھارتی وزات داخلہ اپنی غلطی کی اصلاح کرے
سکھ فار جسٹس کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے سکھ قوم ریفرنڈم2020 کے ذریعے بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی اپنے وطن خالصتان میں ضم کر لے گی۔
سکھ فار جسٹس کے مذکورہ اعلان کے بعد بھارتی خفیہ ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور سکھوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News