
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنر ل محمد افضل کا کہنا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنر ل محمد افضل نے کوئٹہ میں ایک اسپتال کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کےحوالے سے اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔
لیفٹننٹ جنر ل محمد افضل نے کہاکہ صوبے میں شعبہ صحت کی ضروریات کو پوراکرنے کےلیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ز،طبی عملہ اور متعلقہ اداروں کے اہلکار کورونا وباء میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار احسن انداز میں ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News