Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسراء بلجیک کے ٹوئٹ پر یاسر حسین کا طنزیہ ردّ عمل

Now Reading:

اسراء بلجیک کے ٹوئٹ پر یاسر حسین کا طنزیہ ردّ عمل

ترکش اداکارہ اسراء بلجیک کے نئے ٹوئٹ پر پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے رد عمل دیا ہے ۔

یاد رہے کہ اسراء بلجیک کی جانب سے کیے گئے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ نے پاکستان میں سب ہی کو حیران کردیا تھا۔

اسراء ٹوئٹر پر اپنے ایک مختصر سے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔‘

https://twitter.com/esbilgic/status/1287753765878206464

پاکستانی مداحوں کے دلوں کی دھرکن بن جانے والی ترکش اداکارہ اسراء کے اس مختصر سے ٹوئٹ نے پاکستانی شائقین کو شش و پنج میں ڈال دیا تھا۔

Advertisement

اداکارہ کا یہ ٹوئٹ کل پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بنا رہا تھا ۔

دوسری جانب پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اسراء کے اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرےاور اندازے لگائے گئے۔

صارفین نے سوچا کے آخر اسراء کو پاکستان میں ایسا کون مل گیا ہےجسے تُرک اداکارہ نے اپنا نمبر ون قرار دے دیا ہے۔

دلپچسپ یہ کہ یاسر حسین نے بھی ترک اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر اپنا رد عمل جاری کیا ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ اسٹوری پر اسراء کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا گیا ہے کہ ’پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟۔‘

یاد رہے کہ جہاں اس وقت پورا پاکستان ترکش سیریز ’ ارطغرل غازی ‘ کے گُن گا رہا ہے وہیں اداکار و میزبان یاسرحسین کو یہ ترکی ڈرامہ اور اُس میں اداکاری کرنے والے فنکار ایک آنکھ نہیں بھا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل بھی اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ترکش اداکاروں کا کام پاکستانی چینل پر نشر کرنے کے خلاف اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر