پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سارہ اور فلک کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات کیسے قائم ہوئے۔
اس حوالے سے فلک شبیر نے پہلی بار بتایا ہے کہ کس طرح ان کے اور سارہ خان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور کس طرح انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی۔
یاد رہے کہ دونوں نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
دوسری جانب دونوں کی اچانک منگنی اور شادی کے حوالے سے کئی لوگ اس لیے بھی حیران ہوئے کہ انہیں اتنا زیادہ ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ سارہ خان نے شادی کے لیے ہاں کردی
فلک نے بتایا کہ ان کے اور سارہ خان کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات 2019 میں ہم ٹی وی برائڈل کوچر شو میں ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات کے بعد ہی انہوں نے باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
گلوکار نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات سے قبل ان کے اور سارہ علی خان کے درمیان سرسری ملاقاتیں ہوتی تھیں۔
لیکن ایک دن وہ تنہا بیٹھ کر چائے پی رہے تھے تو انہوں نے سارہ خان اور نور کو ساتھ میں چائے پینے کی پیش کش کی اور پھر چائے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد ان کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔
اس کے علاوہ ان کے اور سارہ خان کے درمیان دوسری اہم اور باضابطہ ملاقات لاہور کے ایم ایم روڈ کے ایک ہوٹل میں اس وقت ہوئی جب وہ ایک شو کرنے کے بعد فری ہوئے۔
گلوکار نے انکشاف کیا کہ اس روز کا کھانا ایک ساتھ کھانے کے بعد جب انہوں نے سارہ خان کو گھر چھوڑا تو انہوں نے راستے میں ہی اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی تھی۔
اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے سارہ خان کو یہ نہیں کہا کہ وہ ان سے پیار کرتے ہیں بلکہ انہوں نے براہ راست شادی کی پیش کش کی۔
فلک شادی کی پیش کش پر سارہ خان نے اس معاملے پر والدین سے ملاقات کے لیے کہہ دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گلوکار کے مطابق کچھ دن بعد انہوں نے سارہ خان کے والد سے گفتگو کی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی، اس سے قبل انہیں سارہ نے بتایا تھا کہ اگر ان کے والد 15 منٹ سے قبل ملاقات سے اٹھ گئے تو ان کی شادی نہیں ہوسکتی۔
فلک شبیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سب کچھ ٹھیک رہا اور انہوں نے سارہ خان کے والد سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور وہ ان کی اور سارہ کی شادی کے لیے راضی ہوگئے۔
فلک شبیر کے مطابق ان کی شادی میں 40 تک افراد نے شرکت کی تھی اور وہ تمام قریبی رشتہ دار اور دوست تھے۔
فلک شبیر نے کہا کہ وہ سارہ خان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہوں گے اور انہیں ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کرنے کی اجازت ہوگی
واضح رہے کہ فلک شبیر نے مزید کہا کہ شادی کے باوجود سارہ خان کو شوبز میں کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا بلکہ اس کی اپنی مرضی ہوگی کہ وہ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتیں ہیں تو کریں انہوں نے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
