Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید کے دنوں میں وائرس بڑھ سکتا ہے، سیکریٹری صحت

Now Reading:

عید کے دنوں میں وائرس بڑھ سکتا ہے، سیکریٹری صحت
سیکریٹری صحت

سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے کہا ہے کہ عید کی خریداری یا عید کے دنوں میں کورونا وائرس بڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید خریداری اور ایس او پیز نظرانداز کرنے کی وجہ سے کل رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈاکٹر کاظم جتوئی نے کہا کہ یہ ضرور یاد رکھیں کہ کمیونٹی میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے لہذا دو بڑی ایس او پیز ماسک پہننا اور ہاتھ دھونے کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے مزید کہا کہ  مویشی منڈیوں اور دیگر خریداری کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے جبکہ عید اجتماعات میں سماجی دوری برقرار رکھیں۔

عید کے بعد کورونا کے پھہلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیر صحت سندھ

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور اس کا پھیلاؤ کم ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا تھا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ عام عید نہیں بلکہ مختلف ہے،عید پراجتماعات،سیروتفریح سے گریز کیا جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا تھا کہ عوام عید اور محرم پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کورونا سے بچاو کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی
بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر