پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ اور ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی دوستی پروان چڑھنے لگی۔
اداکارہ عائشہ اور شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی دوستی پروان چڑھنے لگی ہے۔
I would love for foreign stars to be endorsing our brands & vice versa. It’ll benefit the brands also, by making them popular internationally. Waiting to welcome them in our country, like we have been in different parts of the world. Let’s mingle, collaborate and create!
⭐️🙌🏻⚡️— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) July 15, 2020
یاد رہے کہ عائشہ عُمر جو کہ اکثر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اسراء بلجیک کے کام کو سراہتی نظر آتی ہیں۔
تاہم عائشہ عُمر نے تُرک اداکارہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ہے۔
عائشہ عُمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسراء بلجیک کو فالو کرلیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ عائشہ کا تُرک اداکارہ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا ہی تھا کہ یہ خبر بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عائشہ عُمر کو فالو کرلیا ہے۔
پاکستان اور ترک اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا دونوں ممالک کی فنی صنعت کے لیے ایک مثبت عمل سمجھا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں قبل عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسراء بلجیک کے پاکستانی میگزین کے لیے پہلے فوٹو شوٹ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔
اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں انہوں نے اسراء بلجیک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہیلو حلیمہ، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب جب سے اسراء بلجیک ایک پاکستانی موبائل فون کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں تو اُس کے بعد سے کچھ پاکستانی فنکاروں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
لیکن اس صورتحال میں بھی عائشہ عُمر نے ترک اداکارہ کی حمایت کی ہے۔
عائشہ عُمر نے کہا کہ وہ اِس بات کی حمایت کریں گی کہ غیر ملکی فنکار پاکستانی برانڈز کی توثیق کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارا ملک پاکستان غیر ملکی ستاروں کا استقبال کرنے کا منتظر ہے آئیے ہم سب ملکر اِس اچھے کام میں تعاون کریں اور خوشی سے غیر ملکی فنکاروں کا استقبال کریں۔
پاکستان کے اداکار آغا علی بھی غیر ملکی فنکاروں کے پاکستان میں کام کرنے کے حق میں بولتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین غیر ملکی فنکاروں کا پاکستان میں کام کرنے کے خلاف ہیں اور اُن کی ماننا ہے کہ یہ حق پاکستانی فنکاروں کا ہے جو چھین کر غیر ملکی فنکاروں کو دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
