Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار فہد مصطفیٰ کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین

Now Reading:

اداکار فہد مصطفیٰ کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے پولیو رضاکاروں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا  ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرپولیو رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اداکار نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب یہ جانتے ہیں کہ پولیو رضاکاروں کی ٹیم دن رات محنت کرکے کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ پہلے یہ ٹیم پولیو کے خلاف لڑتی رہی اور اب عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے تاکہ اِس کے اثرات کو کم کیا جاسکے اور لوگوں کو اِس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اداکار نے بچوں کو پولیو ویکسین دلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا خاتمہ اس لیے نہیں ہورہا ہے کیونکہ اس وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کی ویکسین موجود ہے لہٰذا تمام والدین کے لیے بےحد ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین دلوائیں۔

دوسری جانب اُنہوں نے بتایا کہ کہ بحیثیت باپ میں نے ہمیشہ اپنے بچوں کو وقت پر پولیو کی ویکسین دلوائی تاکہ میرے بچے اِس مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement

اداکار فہد نے کہا کہ ناصرف پولیو کی ویکسین بلکہ دیگر بیماریاں بھی جن کی ویکسین موجود ہے وہ آپ اپنے بچوں کو ضرور دلوائیں تاکہ ہم اپنے ملک پاکستان کو پولیو جیسے دوسرے امراض سے بھی محفوظ رکھ سکیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا، 5 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال اب تک سندھ میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 19 جبکہ ملک بھر میں 57 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فہاد نے اختتام میں کہا کہ اِس ضمن میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا ایک اہم کردار ادا کریں اور پولیو ٹیم کا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر