پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنا پرانہ گانا نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پرانہ گانا’بھول جا‘ گاتے اور ساتھ گٹار بجاتے ویڈیو شیئر کی۔
Baikar hota hai, jo pyaar hota hai- laikin yeh such hai ye, ek baar hota ha. I have changed the ending and I am sure you will all feel nostalgic #bhoolja pic.twitter.com/J0tzJWB9TE
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 19, 2020
یاد رہے کہ ایک منٹ اور 40 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے گانے کے بول ’بیکار ہوتا ہے، جو پیار ہوتا۔۔، لیکن یہ سچ ہے یہ، ایک بار ہوتا ہے‘ بھی لکھا۔
دوسری جانب گلوکار نے اپنے پرانے گانے کی نئی ویڈیو میں بالی ووڈ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانے کے بول خوبصورتی سے شامل کئے۔
اس حوالے سے شہزاد رائے نے کہا کہ میں نے اختتام کو تبدیل کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب بھی پرانی یادوں میں کھو جائیں گے۔
شہزاد رائے کا گانا’بھول جا‘ 2002 میں ریلیز ہونے والے البم میں شامل تھا۔
https://twitter.com/HafsaHungryy/status/1285126929675411458
اس سے قبل گلوکار کی جانب سے پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی۔
گلوکار نے لکھا تھا کہخالی کمرے میں محبت بھرے گیت گنگنانے کا الگ ہی مزہ ہے۔
واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے گانے کے اختتام کو خُوب پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
