Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر کراچی قومی بحران میں عوام کی دادرسی کے بجائے آنسو بہارہے ہیں، سعید غنی

Now Reading:

میئر کراچی قومی بحران میں عوام کی دادرسی کے بجائے آنسو بہارہے ہیں، سعید غنی
Saeed Ghani cleared the fiction about online education for schools

صوبائی وزیر سندھ برائے تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی کے میئر اس قومی بحران میں عوام کی دادرسی کے بجائے آنسو بہارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور سندھ کابینہ میں وزیر سعید غنی نے اپنے  ایک بیان میں کہا کہ کراچی تاریخی برسات کے بعد بدترین قومی بحران کا سامنا کررہا ہے مگر وفاق کہیں نظر نہیں آرہا۔

صوبائی وزیر سندھ برائے تعلیم نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے نام پر ووٹ مانگے اور آج اس قومی بحران میں شہرقائد کو لاوارث چھوڑ دیا جبکہ سندھ حکومت تنِ تنہا تاریخی برسات کے بعد قومی بحران کا سامنا کررہی ہے۔

سعید غنی نے بارشوں کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکاسی آب میں مشکلات پر کے الیکٹرک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ کے الیکٹرک والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں، برسات کے بعد قومی بحران میں بھی ان کی کارکردگی صفر ہے۔

پاکستان  پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور سندھ کابینہ میں وزیر سعید غنی نے مزید کہا کہ آج اس قومی بحران میں پی پی کے عوامی نمائندوں کے علاوہ کوئی نہیں جو عوام کے درمیان موجود ہو جبکہ کراچی کے میئر  بھی اس قومی بحران میں عوام کی دادرسی کے بجائے آنسو بہارہے ہیں ۔

Advertisement

مزید پڑھیں

سعید غنی کی وفاق پر کڑی تنقید  

صوبائی وزیر سندھ برائے تعلیم سعید غنی نے آج پریس کانفرنس کے...

یاد رہے اس سے قبل محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 105 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لانڈھی میں 45 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہرقائد کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ جناح ٹرمینل پر 11اعشاریہ 4ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 4 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 2، سرجانی ٹاؤن میں 2 اعشاریہ 6، یونیورسٹی روڈ پر 8 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر