پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ صنم سعید نے عید کے بارے میں اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کے پیش نظر رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانے کو ایک عجیب احساس ہے۔
اداکارہ صنم سعید نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت بھی کی ہے۔
اداکارہ نے کہا تمام لوگ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔
صنم سعید نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیمشن میں لکھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ تمام لوگوں نے یہ عید آگاہی، عاجزی، امن اور مہربانی کے ساتھ منائی ہوگی۔
اداکارہ نے لکھا کہ موجودہ وقت انتہائی مشکل اور ایک امتحان کی گھڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے صحت کے شعبے کو بحال کرلیا ہے اور کورونا کو تقریباً شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب صنم سعید نے اپنے عوام کی حوصلہ افزائی کرتے اور اچھے دنوں کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ عید کے تہوار پر رشتہ داروں اور دوستوں سے دور ہونا پریشان کُن ضرور ہے لیکن ہم کچھ عرصے بعد اُن سے اچھے حالات میں مل سکتے ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے اختتام میں لوگوں کیلئے طاقت، ہمت، حوصلے، خوشیوں، اور امن کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے کہا کہ پہلے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے تاکہ جب ہم اپنے رشتہ داروں سے ملیں تو تب کوئی غم یا پریشانی نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
