Advertisement
Advertisement
Advertisement

نقصان زدہ انٹرپرائزز کے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز طلب

Now Reading:

نقصان زدہ انٹرپرائزز کے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز طلب
فرانزک آڈٹ

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے نقصان زدہ انٹرپرائزز کے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا۔

مشیر خزانہ نے نقصان زدہ انٹرپرائزز کے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  فرانزک آڈٹ اے جی پی یا نجی آڈٹ کمپنیزسے کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ  فرانزک آڈٹ وزیر اعظم کی ہدایت پر کرایا جائے گا۔اگلے اجلاس میں فرانزک آڈٹ کے حوالے سے جامع تجاویز پیش کی جائیں۔

Advertisement

عبد الحفیظ شیخ نے نقصان زدہ انٹرپرائزز کے حوالے سے نیا فریم ورک بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نقصان زدہ انٹرپرائزز کو نجی کمپنیوں کی منیجمنٹ کے ذریعے چلایا جائے گا تاہم  ادارے حکومتی ملکیت میں ہی رہیں گے۔

مشیر خزانہ  نے ہدایت کی کہ  اگلے اجلاس میں نقصان زدہ انٹرپرائزز کی نظرثانی شدہ فہرست پیش کی جائے۔

اجلاس میں حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز سے متعلق مسودہ قانون پر بھی غور کیا گیا۔

عبد الحفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ  مسودہ قانون پر متعلقہ وزارتوں،  ڈویژنز اور وزارت کی قانون سے مشاورت کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر