
گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کی ملاقات ہوئی۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں کورونا کی وجہ سے کافی عرصہ سے بند ہیں، اب حکومت 15 ستمبر کو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔
پرویزالٰہی کا ترک صدر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین
قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات ملک کا مستقبل ہیں لہٰذا کسی قسم کا کوئی رسک نہ لیا جائے جبکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کی گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ہونے والی ملاقات میں چودھری شافع حسین اور شہزاد احمد نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News