Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

Now Reading:

اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ایک بار پھر بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خلاف شروع کئے گئے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی۔

Advertisement

یاد رہے کہ مہوش حیات کی جانب سے یہ سخت ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا میں ادکارہ کے خلاف متعدد رپورٹس نشر کی گئیں۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1298622856868384768

مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔

Advertisement

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق کہا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ لگانے کی جسارت کرنی ہی ہو تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ منسلک کیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر